لاہور : بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ سٹار انوشکا شرما رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں یا نہیں اس کی تصدیق تو ابھی نہیں ہو پائی لیکن دونوں کو آسٹریلیا کے تاریخی سٹیڈیم ایڈیلیڈ اوول میں شادی کی دعوت مل گئی ہے۔
اس گراؤنڈ پر ویرات کوہلی نے ہرفارمیٹ کی کرکٹ میں 8اننگز کھیل کر 89کی اوسط سے 624رنز بنائے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب رواں ماہ کے آخر میں اٹلی میں منعقد کیے جانے کے بعداسٹیڈیم انتظامیہ نے ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں شادی کی پیشکش کی ہے۔
گراؤنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریو ڈینیلزنےبھارتی اخبار کو انٹرویوکے دوران تقریب کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا ہے کہ شادی کی میزبانی ہمارے لئے خوشی کا باعث ہوگی اور اس گراؤنڈ سے کوہلی کی مزید خوشگوار یادیں جڑیں گی۔