لاہور:حکومت تحریک انصاف کو شیخوپورہ گراﺅنڈ میں جلسہ کی اجازت دینے سے مسلسل انکاری پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کو پامال کرنا مسلم لیگ ن کی پرانی روایت ہے۔حکومت نا اہل شخص کے اشارے پر ہمیں آئینی و قانونی حق سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران اپنی آمریت پارٹی تک ہی محدود رکھیں ، ملک پر لاگو نہ کریں۔10دسمبر کو شیخوپورہ میں جلسہ ہر صورت ہوگا، سول آمر روک سکے تو روک لے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف 10 دسمبر کو شیخوپورہ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے جلسے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرنا ہے ۔جلسے کی تیاریوں کیلئے کل عبدالعلیم خان نے شیخوپورہ کا رودہ بھی کیا تھا۔لیکن انتظامیہ تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی رہی ۔