ٹرمپ خود ثابت کریں گے کہ وہ 'ڈیمینشیا' کے مرض میں مبتلا نہیں، وائٹ ہاؤس

ٹرمپ خود ثابت کریں گے کہ وہ 'ڈیمینشیا' کے مرض میں مبتلا نہیں، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی بیماری 'ڈیمینشیا' لاحق نہیں اور وہ ثابت کریں گے کہ وہ کسی ذہنی بیماری کاشکار نہیں۔ یاد رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق 6 دسمبر بدھ کو اپنے خطاب میں ٹرمپ الفاظ کی درست ادائیگی نہیں کرس کے تھے اور تقریر کے اختتام پر انہوں نے یونائٹڈ اسٹیٹس کو ’یونائٹڈ اشٹیٹس‘ کہہ دیا تھا۔ الفاظ کی نامناسب ادائیگی پر ٹرمپ کے ڈیمینشیا یا الزائمر میں مبتلا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اگلے برس طبی معائنہ کرائیں گے اور ثابت کریں گے کہ وہ صحت مند ہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے صحافیوں کو بتایا کہ اس حوالے سے بہت سے مضحکہ خیز سوالات کیے گئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ 'صدر کا گلا خشک تھا اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ (نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر) میں ہو گا اور اس کی رپورٹس ڈاکٹر جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں ٹرمپ برطانوی وزیراعظم تھریسامے سمجھ کر ان کی ہم نام خاتون کو ٹوئیٹ کر کے خود کو مشکل میں ڈال چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں