انجلینا جولی جیسی بننے کے لیے50سرجریاں کروانے والی سحر کا اصل چہرہ بےنقاب

01:33 PM, 8 Dec, 2017

تہران:ایرانی لڑکی نے اپنے آپ کو انجلینا جولی کی مداح ثابت کرنے کی عملی طور پر کوشش میں 50سرجریاں کروائیں تھیں اور اس کے بھیا نک تصاویر سوشل میڈیا پرآتے ہی وائرل ہو گئیں تھیں لیکن اب سحر کا منظر عام پر آگیا ہے۔


سحر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ صرف ایک مذاق اور ڈرامہ تھا میں نے شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ سب کیا تھا میں نے فوٹو شوپ اور میک اپ کی مدد سے اپنا یہ روپ اپنایا تھالیکن اب میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ میرا اصل روپ نہیں ہے۔

19سالہ سحر نے مزید یہ بھی کہا کہ میں کسی کی طرح نہیں بننا چاہتی۔مجھے لگتا ہے کہ میرے اور انجلینا میں کچھ مشابہت ہے لیکن میری خواہش اداکارہ جیسی بنے کی نہیں ہے۔

مزیدخبریں