وقار یونس کی بیٹی کا شاندار کارنامہ

 وقار یونس کی بیٹی کا شاندار کارنامہ

 لاہور: پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس کی بیٹی نے ایسا ’کارنامہ‘ سرانجام دیدیا ہے کہ ناصرف اپنے والدین بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔

وقار یونس کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بننے پر تو مبارکباد دی ہی مگر دلچسپ انداز میں اس بات پر بھی مبارکباد دینا نہ بھولے کہ اب انہیں کوئی امتحان نہیں دینا پڑے گا۔ 


وقار یونس نے اپنے پیغام میں لکھا ”سخت محنت کا ہمیشہ پھل ملتا ہے۔ تم نے کر دکھایا لڑکی، ہمیں ایک فیملی کی حیثیت سے تم پر فخر ہے۔ تمہارا عزم، خود کو وقف کر دینا اور ثابت قدمی نے یہ ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ تمہیں بہت مبارک ہو کیونکہ اب مزید امتحانات بھی نہیں ہوں گے۔“