اگر میں نے حقیقت بیان کر دی توبالی ووڈ انڈسٹری بہت سے ہیرو گنوا دے گی،ریچا چڈا

12:29 PM, 8 Dec, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ اگر میں نے حقیقت بیان کر دی توبالی ووڈ انڈسٹری بہت سے ہیرو گنوا دے گی۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریچا چڈا نے کہا کہ جنسی ہراساں کیا جانا صرف ہالی ووڈ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ بالی ووڈ میں اداکاروں کو جنسی ہراساں کیا جاتا ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ہالی ووڈ کی اداکارائیں اس معاملے کو نہ صرف دنیا کے سامنے لے کر آئیں ہیں بلکہ مجرموں کو ان کے انجام تک بھی پہنچایا ہے لیکن بالی ووڈ اداکارائیں اس معاملے پر بولنے سے ہچکچاتی ہیں ۔


اداکارہ نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا ہے کہ اگر میں بالی ووڈ اداکاروں کی حقیقت بیان کر دی تو بالی ووڈ انڈسٹری بہت سے ہیرو گنوا دے گی۔
یاد رہے کہ ریچا چڈہ آ  جکل اپنی آنے والی فلم ’فقرے رٹرنز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں