سیاسی فائدے کیلئے اسمبلیاں چند ماہ پہلے بھی تحلیل کر سکتے ہیں، خواجہ آصف

10:04 AM, 8 Dec, 2017

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالات سے فائدہ اٹھانا پڑا تو اپنے سیاسی فائدے کے لیے اسمبلیاں چند ماہ پہلے بھی تحلیل کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ لیکن ابھی ایسا کچھ طے نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی میں یہ سکت نہیں ہے کہ وہ خیبرپختونخوا یا سندھ کی حکومت ختم کر سکیں۔  

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو تباہ کر دیا ہے اور اس کا جو حشر کیا ہے وہ اسی کا جشن منا رہے تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جو حالت کر دی گئی ہے اس پر فاتحہ پڑھنی چاہیئے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پیپلز پارٹی سندھ میں استعفے نہیں دیں گی۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیوں سے استعفے دیئے گئے تو یہ بڑا مایوس کن اقدام ہو گا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں