”عمرہ کرنیوالوں کے لیے اہم خبر“ ” مطاف“میں داخلے کے لیے لباس مختص کردیا گیا

09:53 AM, 8 Dec, 2017

مکرمہ : حرم مکی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ العصیمی نے واضح کیا ہے کہ مطاف صرف احرام پہنے زائرین کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔

عام زائرین کو مطاف میں جانے کی اجازت نہیں ۔ معتمرین کو مطاف میں جانے کیلئے 6دروازے مختص کئے گئے ہیں جبکہ زمینی منزل اور حرم شریف کی دیگر منزلوں سے طواف کے خواہشمندوں کیلئے دوسرے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

العصیمی نے اس افواہ کو سراسر بے بنیاد بتایا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خانہ کعبہ کے طواف کے خواہشمندوں کیلئے اسپیشل کارڈ جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے لئے کوئی بھی اسپیشل کارڈ نہ جاری کیا گیا اور نہ کیا جائیگا۔ جو بھی احرام میں ہوگا اسے مطاف میں جانے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں