لاہور: سجادہ نشین سیال شریف پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ مسجد میں آکرکلمہ پڑھے۔
ختم نبوت کااقرارکر ے تو ان سے کوئی مسئلہ نہیں،جب ان کوکہا ہے کہ کلمہ پڑھ کرمسلمان ہوجائیں توکیوں نہیں پڑھتے؟۔پیر حمیدالدین کہتے ہیں کہ راناثنااللہ فرنٹ پرہیں انھوں نے ہی اسمبلی میں ترمیم پیش کی تھی۔
واضح رہے کہ حمید الدین سیالوی نے رانا ثنا اللہ کے استعفی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کودی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے ۔