پاکستان ریلویز نے ای ٹکٹنگ کے ذریعے ایک کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کرنے کا پہلا سنگ میل عبور کر لیا

10:51 PM, 8 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے ای ٹکٹنگ کے ذریعے ایک کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کرنے کا پہلا سنگ مییل عبور کر لیا۔ای ٹکٹنگ کے آغاز سے لے اب تک کریڈٹ کارڈز، اومنی اور موبائل اکاونٹس کے ذریعے ساڑھے آٹھ ہزار ٹکٹیں فروخت کی گئیں۔

سرکاری بیان کے مطابق پاکستان ریلویز اس وقت 51 شہروں میں 24 ٹرینوں پر انٹرنیٹ کے ذریعے سیٹ بک کروانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔چھوٹے شہروں اور دور دراز کے علاقوں سے مسافروں نے انٹرنیٹ بکنگ کے نظام سے زیادہ فائدہ اٹھایا، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے آئی ٹی ڈپیارٹمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ریلویز میں جدت اور سہولت کے نئے دور کا آغاز ہے .

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے اکبر ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور بولان میل پر بھی ای ٹکٹنگ کی سہولت جلد از جلد فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہمارے لئے بہہت اہم ہے، کوئٹہ کے شہریوں کو ایک ماہ کے اندر سہولت فراہم کی جائے.

مزیدخبریں