معروف اداکارہ نے خواتین سے متعلق اہم بات کہہ دی

09:48 PM, 8 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار سکارلٹ جونسن نے کہا ہے کہ خواتین کے باعث سیٹ پر متوازن اور خوشگوار ماحول ہوتا ہے۔ہالی ووڈ اداکارہ سکارلٹ جونسن نے فلم انڈسٹری میں زیادہ خواتین کے کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ادکارہ نے کہا کہ ایک عشرہ قبل دیکھاجائے تو خواتین کا ایک گروپ صرف میک اپ کے شعبے میں کام کرتا تھا،تاہم آج کل خواتین ہدایتکاری سے لے کر فلم انڈسٹری کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں۔انہوں نے کہا خواتین کے باعث سیٹ پر ایک متوازن اور خوشگوار ماحول ہوتا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

مزیدخبریں