کبنیرا : آسٹریلیا کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 اسکو ر بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ سب سے زیادہ اسکور یونس خان نے بنائے. تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبن میں کھیلے جانے والے تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیمم 208 رنز ہی بنا سکی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز یونس خان نے بنائے جب کہ سرفراز نے 39 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بلے باز قابل زکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، یونس خان اور سرفراز کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 84.5اورز میں 208سکور بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں چترال سے اسلام آباد جانے والے طیارہ کی گر کر تباہ ہونے پر جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچوں اور 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دورہ آسٹریلیا میں مقیم ہے جہاں آج پریکٹس میچ کھیلا گیا جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کا آغاز 15 دسمبر کو ہوگا۔