اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید کو فون کیا اور طیارہ حادثے میں ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ڈی سی چترال کے والد کو بھی فون کیا اور ان سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مذہبی رہنما جنید جمشید کے بڑے بیٹے تیمور جمشید کو فون کیا اور ان کے والد اور والدہ کے طیارہ حادثے میں سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے لواحقین کیلئے صبر جمیل اور شہدا کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو بھی فون کیا اور بیٹے، بہو اور پوتی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔