اسرائیلی پولیس پر چاقو حملے کی دھمکی، فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی پولیس پر چاقو حملے کی دھمکی، فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک فلیش پوائنٹ جنکشن پر اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان کو سرحدی پولیس اہلکاروں پر چاقو حملے کی دھمکی کی پاداش میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے تفوح جنکشن میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حالیہ چند مہینوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اسرائیلی اہلکاروں پر فلسطینیوں کی جانب سے چاقو کے متعدد حملے ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں