اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پی آئی اے طیارے کے حادثہ کی اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ جہاز سبوتاژ کرنے کی کوشش تو نہیں تھی۔
پارلیمینٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حویلیاں طیارہ حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں. حادثے کی اعلیٰ سطح پرپبلک انکوائری ہونی چاہیئے۔ ماضی کی طرح انکوائری رپورٹ الماریوں کی نذر نہیں ہونی چاہئے۔ تحقیقات ہونی چاہئے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا یا پھرپائلٹ نے غلطی کی۔ اس کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ جہاز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تو نہیں کی گئی۔