اٹھارہ سال سے کم عمر کے اسلام قبول کرنے پر پابندی کا بل غیرآئینی ہے:اسلامی نظریاتی کونسل

04:49 PM, 8 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: اسلامی نظریاتی کونسل نے اٹھارہ سال سے کم عمر کے اسلام قبول کرنے پر پابندی کا بل غیر آئینی اور غیر اسلامی قرار دیدیا،،چیئرمین مولانا شیرانی نے سندھ اسمبلی کو بل سے متعلق شرعی رہنمائی فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا شیرانی کا کہنا ہے کہ سند ھ اسمبلی کے بل کو مسترد کر نے پر اسلامی نظریا تی کو نسل گورنر سند ھ کو خط لکھے گی
سند ھ حکومت اپنا بل اسلامی نظر یا تی کو نسل کو با ضا بطہ طور پر بھجو ائے تو کو نسل بھی با ضا بطہ رہنما ئی دے گی۔

مولانا شیرانی کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر فردکے اسلام قبول کرنے پر پابندی کا بل غیر آئینی ہے۔اسلام میں ایسے کسی اقدام کی گنجائش نہیں۔ اپنے موقف کے حق میں دلیل دیتے ہوئے انہوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی کے علاوہ کئی کم سن صحابہ کا تذکرہ کیا جو اٹھارہ سال کی عمر سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ 

مزیدخبریں