بھارتی ہائی کورٹ نے بیک وقت تین طلاقوں کو خلاف آئین قرار دیا

01:51 PM, 8 Dec, 2016

الہ آباد: بھارت کی ریاست اترپردیش کی عدالت نے مسلم پرسنل لاءکے متعلق دائر مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے جس کے تحت بیک وقت تین طلاقوں کو خلاف آئین قرار دیا ہے اور اسکو مسلم خواتین کے حقوق کی پامالی قرار دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق الہ آباد کی عدالت نے اپنے فیصلے میں مسلم پرسنل لاءبورڈ کو بھی خبردار کیا ہے کو پورے ملک میں یکساں قوانین کو نافذ کرنے کی مخالفت ترک کر دے کوئی بھی بورڈ عدالت سے بڑھ کر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں مسلم پرسنل لاء بورڈ اس حکومتی تجویز کی مسلسل مخالفت کررہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی عائد کی جائے اور یہ کہ ملک میں رہنے والی تمام آبادی کےلئے یکساں شہری قوانین نافذ کئے جائیں۔ اس ذیل میں یہ بورڈ نریندر مودی پر بھی شدید تنقید کرتا رہا ہے۔

مزیدخبریں