شاہ سلمان کی بحرین آمد،روایتی عرصہ رقص پیش کیاگیا

01:06 PM, 8 Dec, 2016

منامہ :خلیجی ریاست قطر کے بعد بحرین میں بھی سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے استقبال کے لیے روایتی قومی رقص’عرصہ‘ پیش کیا گیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی اس رقص میں بھرپور طریقے سے شرکت کی۔
عرب ٹی وی کے مطابق منامہ آمد پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے استقبال کے لیے منعقدہ پروقار تقریب میں عرضہ رقص کے موقع پر بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ بھی موجود تھے۔
بحرین میں الصخیر شاہی محل میں شاہ سلمان کی آمد پر بحرینی فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور کابینہ کے دیگر وزراءنے معزز سعودی مہمان کااستقبال کیا۔

مزیدخبریں