پریانکا چوپڑا کو دوبارہ بھارتی فلم نگری کی یاد ستانے لگی

12:32 PM, 8 Dec, 2016

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا سے جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ میں ایک بار پھر کب فلمیں کرنے جارہی ہیں، جس پراداکارہ نے جواب دیا کہ وہ بالی ووڈ کو بہت یاد کر رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ جلد واپس آکر ایک بار ہندی فلموں میں کام کا آغاز کریں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہندی فلم کرنے کے لیے اب مزید زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں۔اداکارہ کا اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ خود کوہالی ووڈ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز ادارے اگست کا حصہ بننے پر خوش قسمت سمجھتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ڈرامہ سیریل ”کوانٹیکو“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا تاہم اب بھی ہالی ووڈ کے پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں