امریکا کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، تعاون کی پیشکش

12:09 PM, 8 Dec, 2016

واشنگٹن :امریکا نے ایبٹ آباد میں ہونیوالے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مداد اور بحالی کے کاموں میں تعاون کی پیشکش کی ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کی ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے جہاز کوحادثہ پیش آیا ہے جو چترال سے اسلام آباد کیلئے اندرون ملک محوپرواز تھا۔انہوں نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں جہاز حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم نے مدد کی پیشکش کی ہے۔
کسی بھی قسم کی معاونت کی ہم نے پاکستانی حکومت کو پیشکش کی ہے اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مزیدخبریں