تل ابیب :اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہودی آبادکاروں کو قانونی بنانے کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ،ادھر اسرائیلی وزیراعظم بینجمین نیتن یاہو نے امن مذاکرات کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات پیرس انٹرنیشنل سمٹ میں ہونے کا امکان تھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ارکان پارلیمان نے یہودی آبادکاروں کو قانونی بنانے کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔اس متنازع بل کی منظوری کے بعد فلسطینی علاقوں پر زبردستی گھر بنانے والے4000 سے زیادہ یہودی آبادکاروں کی رہائش کو قانونی قرار دے دیا جائے گا۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم بینجمین نیتن یاہو نے امن مذاکرات کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات پیرس انٹرنیشنل سمٹ میں ہونے کا امکان تھا۔
یاد رہے اسرائیلی کے اس متنازعہ اقدام پر عالمی برادری شدید درعمل کا اظہار کیا تھا۔