لاہور:جنید جمشید کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے کا سن کر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے جنید جمشید کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بلند اخلاق کے مالک تھے۔ وہ تبلیغی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے۔ مولانا طارق جمیل نے جنید جمشید کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔
طیارہ حادثےکی افسوسناک خبرسن کرمولانا طارق جمیل آبدیدہ
10:19 AM, 8 Dec, 2016