عوام کے لیے خوشخبری،    سستی بجلی، راشن، انکم ٹیکس میں رعایت دینے کی تیاریاں

10:12 PM, 8 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:مہنگائی   میں عوام کو ریلیف دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ  مہنگائی کی ستائی عوام کو  سستی بجلی، راشن اور انکم ٹیکس میں رعایت دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہےکہ  وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو مہنگائی کے طوفان سے محفوظ رکھنے کیلیے بڑے ریلیف پیکج کی تجویز ہے جس کا حجم 400 ارب روپے ہو سکتا ہے۔
وزارت خزانہ سے منسلک ذرائع  کے مطابق  ریلیف پیکج کے تحت عوام کو سستی بجلی، راشن اور انکم ٹیکس میں رعایت دینے کی تیاریاں ہیں جبکہ بجلی کے بلوں میں بھی کمی ہوگی۔ چھوٹے دکان داروں کیلیے بھی بجلی کے ریٹ کم کیے جانے کی تیاریاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق 50 سے 200 یونٹ تک گھریلو صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ 300 یونٹ والوں گھریلو صارفین کیلیے جزوی ریلیف پر غور کیا جا رہا ہے، ریلیف پیکج کا اطلاق سولر پینل والے گرین میٹر صارفین پر نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 700 سے 800 ارب روپے تک ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی مشاورت کریں گے۔

مزیدخبریں