آن لائن شاپنگ کرنے پر پابندی 

آن لائن شاپنگ کرنے پر پابندی 

انقرہ:آن لائن شاپنگ کرنے پر پابندی  لگ گئی ۔صارفین کے لیے آن لائن شاپنگ کرنے پر ترکیہ کی حکومت نے پابندی عائد کردی۔  سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ کی حکومت انسٹاگرام ایپلی کیشن پر بھی چند دن قبل پابندی لگا چکی ہے، اس کے بعد اب ترکیہ حکام نے آن لائن خریداریوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، اب مخصو ص رقم کے اندر رہ کر ہی صارفین خریدار کرسکیں گے، سوشل میڈیا پر سرگرم انفلوئنسر اس پابندی سے کافی ناراض ہیں۔

نئی پابندی کے تحت اب کوئی صارف 30 یورو مالیت سے زیادہ کی خریداری نہیں کرسکتا جبکہ غیر تجارتی سامان اور طبی اشیا جیسے ادویات کے لیے 1500 یورو کی حد مقرر کی گئی ہے۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرصارف نے یورپی ملک سے سامان درآمد کیا تو 30 فیصد اور دوسرے ممالک سے درآمد کرنے پر 60 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔


اس کے علاوہ ایک اور ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے جو درآمدی سامان کی قسم اور مقدار کے لحاظ سے 20 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔خیال رہے کہ ترکیہ نے بیرون ملک سے ای کامرس ویب سائٹس پر صارف جو سامان خرید سکتے ہیں اس کی مقدار 150 یورو سے کم کر کے 30 یورو کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں