بجلی، گیس کے مسائل بڑھتے جا رہے، شاہراہ فیصل پر اسمبلی سجائیں گے: فاروق ستار

 بجلی، گیس کے مسائل بڑھتے جا رہے، شاہراہ فیصل پر اسمبلی سجائیں گے: فاروق ستار

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار  کاکہنا ہے کہ   بجلی، گیس کے مسائل بڑھتے جا رہے، شاہراہ فیصل پر اسمبلی سجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے  کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ   مہنگائی، بیروزگاری، بجلی، گیس کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، اب شرافت کے ساتھ شاہراہ فیصل، ایم اے جناح روڈ پر اسمبلی سجائیں گے۔


 ان کاکہنا تھا کہ سیاسی موسم سرد گرم ہوتا رہتا ہے، لوڈشیڈنگ کا عذاب لوگ برداشت کر رہے ہیں، ہر چیز خریدنے پر ہم ٹیکس دیتے ہیں، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس کے بعد بھی بھتہ لیا جاتا ہے، موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کراچی دنیا کے حوالے سے مختلف شہر ہے، بلدیاتی الیکشن میں فیلڈ چھیننے پر ہم نے بائیکاٹ کیا تھا، ملک میں معاشی بحران ہے، کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد، پنڈی بھی چلتا ہے، اب ون وے ٹریفک نہیں چلنی چاہئے۔


فاروق ستار نے کہا کہ حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت اپنی جگہ لیکن کیا ہم نے بھنگ، ستوپی لیے ہیں، آزاد کشمیر والوں نے سیدھی انگلی سے گھی نہ نکلا تو انگلی ٹیڑھی کی، کراچی شہر 70 فیصد ٹیکس دیتا ہے، ہمارا حق دیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہیٹ ویو اور تمہاری طاقت کا بھی مقابلہ کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 15 سال میں شہریوں کو پانی نہیں دیا، کراچی کوعہد حاضر کا کربلا بنا دیا ہے، جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی گئیں۔

مصنف کے بارے میں