ترکیہ   میں سلطنت فارس کے سونے کے سکوں کا ذخیرہ دریافت 

 ترکیہ   میں سلطنت فارس کے سونے کے سکوں کا ذخیرہ دریافت 

انقرہ: ترکیہ کے مغربی حصے سے سلطنت فارس کے سونے کے سکوں کا ایک ذخیرہ دریافت کیا گیاہے۔یونیورسٹی آف مشی گن کے نوشن آرکیالوجیکل پروجیکٹ کے ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے ترکیہ کے مغربی حصے سے سلطنت  فارس کے سونے کے سکّوں کا ایک ذخیرہ دریافت کیا ہے۔


یہ سکے چھٹی صدی قبل مسیح کے آخر سے لے کر 330 قبل مسیح میں سکندر اعظم کے سلطنت فارس کو فتح کرنے تک استعمال ہوتے رہے۔


ذرائع کے مطابق، یہ دریافت 2023ء میں ہوئی تھی لیکن اسے گزشتہ ہفتے ترکی کی وزارت ثقافت اور سیاحت سے اجازت لینے کے بعد منظرِ عام پر لایا گیا۔


محققین کے مطابق ممکنہ طور پر ان سکّوں کو فوجی سرگرمیوں کے لیے  مشہور علاقے نوشن میں کسی تنازعہ کی وجہ سے چھپایا گیا اور پھر مالکان نے غیر ارادی طور پر انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

مصنف کے بارے میں