اسلام آباد:سینیٹر عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے تعلیم سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے تعلیم سے استعفیٰ د یا ہے۔
گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں بشریٰ انجم بٹ نے عرفان صدیقی کو بات کرنے سے روک دیا تھا۔اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد اور خالدہ اطیب نے بشریٰ انجم بٹ کو عرفان صدیقی سے معذرت کرنے کا کہا تھا۔
بشریٰ انجم بٹ کی معذرت پر عرفان صدیقی نے معافی قبول کرلی تھی۔عرفان صدیقی سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اور بشریٰ انجم بٹ ن لیگ کی سینیٹر ہیں۔