نویں تا انٹرمیڈیٹ طلبا کے لیے خوشخبری ،  مفت ٹیبلیٹس دینے کا فیصلہ

نویں تا انٹرمیڈیٹ طلبا کے لیے خوشخبری ،  مفت ٹیبلیٹس دینے کا فیصلہ

کراچی:نویں تا انٹرمیڈیٹ طلبا کے لیے خوشخبری ،  مفت ٹیبلیٹس دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔   سندھ میں نویں تا انٹر کے طلبہ کو مفت ٹیبلیٹس دیے جائیں گے۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی ترسیل کے سلسلے میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے کراچی میں واقع ویئر ہائوس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ علیم لاشاری نے خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالعلیم لاشاری  کاکہنا ہے کہ  کتابوں کی تاخیر یا کمی سے بچنے کیلئے نویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو مفت ٹیبلیٹس تقسیم کیے جائیں گے تا کہ ان کی پڑھائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں بڑی کلاسز کے طلبہ جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر کلاسز کو بھی ٹیبلیٹس دیے جائیں گے آہستہ آہستہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو پیپر لیس کردیں گے۔

مصنف کے بارے میں