اسلام آباد:،پی آئی اے کے کرائیوں میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنیوالی پروازوں کی بکنگ پر 14فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یکم تا14اگست کے درمیان سیٹ بکنگ پر 14فیصد رعایت دی جائیگی، ٹورنٹو سے پاکستان کی پروازوں پر15اگست سے14 نومبر کے درمیان سفر کرنا لازمی ہوگا۔