اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری  کردیاگیا

 اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری  کردیاگیا

 اسلام آباد: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے  ۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے ۔
شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کیے جائیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی 22 سے 26ا گست تک ہوگی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگیاں جمع کروانے کے لیے 4 روز دیے گئے ہیں، امیدواروں کی لسٹ 21 اگست کو شائع کی جائے گی، کاغذات نامزدیوں کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک کی جائے گی۔ جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 26 سے 29 اگست تک اپیلیں دائرکی جا سکیں گی۔


الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی سکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی۔

مصنف کے بارے میں