عوام پر بجلی گرادی گئی، نیپرا نے بجلی 2 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

05:47 PM, 8 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:مہنگی بجلی مزید مہنگی   ہوگئی، نیپرا نے بجلی 2 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔   نیپرا نے نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست قبول کرتے ہوئے دو روپے 53 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اس مد میں صارفین سے اضافی وصولیاں اگست کے بلز میں کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں