دہشت گردی کا خطرہ، ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ ملتوی

دہشت گردی کا خطرہ، ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ ملتوی

ویانا: دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ ملتوی کردیاگیا۔ویانا میں مقبول امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹس ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر منسوخ کر دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی حکام کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں دہشت گردی کا عندیہ دیا گیا جس کے باعث کنسرٹس منسوخ کر دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکار کے کنسرٹس 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل سٹیڈیم میں ہونے والے تھے، تینوں شوز میں روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد کی توقع تھی۔

 حکام نے بیان میں مزید کہا کہ کنسرٹ کی تمام ٹکٹیں اگلے 10 دنوں میں واپس کر دیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں