این آر او نہیں دوں گا کہنے والا آج رحم کی اپیل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری

04:37 PM, 8 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  کاکہنا ہے کہ این آر او نہیں دوں گا کہنے والا آج رحم کی اپیل کر رہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   کل تک جو شخص کہتا تھا کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہ رحم کی اپیل کر رہا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کا ماسٹر مائنڈ کمال ڈھٹائی اور بے شرمی سے مشروط معافی مانگ رہا ہے، ایک سال باقاعدہ لوگوں کی ذہن سازی کی لوگوں کو اشتعال دلایا گیا۔


انہوں نے کہا کہ  بانی  پی ٹی آئی   نے خود کہا تھا مجھے دوبارہ گرفتار کیا تو میرے لوگوں کا یہی ردعمل ہوگا، پوری دنیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا تحریک انصاف کے لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے۔ ان کاکہنا تھا کہ  ایک طرف تم بانی پاکستان کا گھر جلاتے ہو دوسری طرف  معافی بھی مشروط مانگتے ہو۔


ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے حملے کی ایک دو نہیں سیکڑوں کی تعداد میں ویڈیوز سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر مشروط معافی تو عدالتیں قبول نہیں کرتیں پاکستان کے عوام شہداء کے مجسمے جلانے پر مشروط معافی کیسے قبول کر لیں؟۔

مزیدخبریں