اسلام آباد: عمرا ن خا ن کی صحافیو ں سے غیر رسمی گفتگو ، ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثرغلط ہےکہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ 9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آ ئی وا لے سامنے لائے جا ئیں تو معافی مانگو ں گا۔9مئی کے واقعے پر صرف انصا ف چاہتا ہو ں ۔صر ف اور صرف پا کستا ن کے لیے بات کرنےکاکہ رہا ہو ں۔
بانی پی ٹی آ ئی کاکہناتھاکہ حکو مت میں مو جو د ریلو کٹے فو ج کو ورغلاتے ہیں کہ پی ٹی آ ئی کوختم کر دیں۔مجھ پر جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کرو ں گا،ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کو ئی جر م کیا ہو۔اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے توہم نہیں مانیں گے۔
عمرا ن خان کا مزید کہنا تھاکہ مجھ سے مزاکرات کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔جیل سے پیش گوئی کررہا ہو ں کہ حکو مت کے پا س صرف 2مہینے کا وقت ہے،حکومت دلدل میں پھنستی جا رہی ہے ،یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آ رہی۔میرے پاس بہت وقت ہے ان کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔
القادرٹرسٹ کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں گواہ پیش کروں گا ، شناخت نہیں بتا سکتا ورنہ ڈا لا پہنچ جا ئے گا ۔