اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہا ہے اورا س وجہ سے حکومت نے پاور سیکٹر ٹاسک فورس کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ٹاسک فورس پاور سیکٹر اور حکومت کے درمیان اہم کردار ادا کرے گی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کا جائزہ لے گی۔
پاور سیکٹر ٹاسک فورس کے ٹی او آرز سامنے آگئے ہیں۔ ٹی اوآرز کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کن شرائط پر ہوئے، آئی پی پیز کی تنصیب میں مبینہ بد عملیوں،کمزوریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
کسی پاور پلانٹ کو بند کیے بغیر کپیسٹی پیمنٹ کم کرنے کی سفارشات دی جائیں گی۔ ٹاسک فورس کپیسٹی پیمنٹ میں کمی کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ بجلی کی اضافی صلاحیت کے اضافی استعمال کےلیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ ٹاسک فورس قانونی ماہرین،بینکر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی خدمات حاصل کرسکیں گی۔