توشہ خانہ نئے ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11روز کی توسیع

04:04 PM, 8 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11روز کی توسیع  کر دی  گئی۔ 

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ نئے ریفرنس پر سماعت   احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانانے کی ۔ ریمانڈ ختم ہونے پر بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا . بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری اور سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

 توشہ خانہ نئے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے
نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون اور اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمر مجید کی سربراہی میں عدالت پہنچے اورملزمان کی تفتیش سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت پیش کی۔

 
نیب ٹیم عدالت سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ۱۱ روز کا جسمانی ریمانڈ  میں دیدیا۔ 

مزیدخبریں