" طلبا نے بنگلہ دیش کو بچایا ہے، انتشار سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی"،ڈاکٹر یونس خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے

03:51 PM, 8 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ: عبوری حکومت کے سربراہ مقرر ہونے والے ڈاکٹر محمد یونس  کاکہنا ہے کہ  طلبا نے بنگلہ دیش کو بچایا ہے، انتشار سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی۔ ڈاکٹر یونس ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ ڈاکٹر یونس نے طلبا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور  ان کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہاکہ   طلبا نے بنگلہ دیش کو بچایا ہے، انتشار سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

ڈاکٹر یونس کاکہنا تھا کہ   اب ہم نے ملک میں امن و استحکام کے لیے کام کرنا ہے، انتشار سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ   یہ ملک نوجوانوں کا ہے، ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے، ہمیں اپنی آزادی کا تحفظ کرناہے۔


واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد یونس اورکابینہ مقامی پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے حلف اٹھائے گی۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 15 رکنی ایڈوائزری کونسل آج حلف اٹھائے گی جس میں طلبا کی نمائندگی بھی ہوگی۔

مزیدخبریں