لاہور : ہنی ٹریپ کا شکار یا اختیارات کا ناجائز استعمال ۔لاہور پولیس کے ڈی ایس پی کی نوکری خطرے میں پڑ گئی ۔مقدمہ کی مدعی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے پرڈی ایس پی حسن عزیز کی انکوائری مکمل۔ڈی ایس پی حسن عزیز کے گارڈن ٹاؤن تعیناتی کے دوران خاتون زنا کے کیس میں تفتیش کے لیے پیش ہوتی تھی۔
تفتیش کے دوران فون نمبرز کا تبادلہ ہوا اور بات چیت شروع ہوگئی۔دونوں کے تعلقات استوار ہوئے تو خاتون نے ڈی ایس پی کی خفیہ طریقے سے ویڈیوز بنالی۔پو لیس حکام کے مطابق خاتون نے کچھ عرصہ قبل ویڈیو کے عوض بھاری رقم اور بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ کیا۔دونوں میں معاملات طہ نہ پانے پرخاتون نے ڈی ایس پی کےخلاف تمام ویڈیو ریکارڈنگز کے ساتھ آئی جی پنجاب کودرخواست دے دی۔
پہلی انکوائری ڈی آئی جی آئی اے بی امین بخاری نے کی اور معمولی سزا دے کرمعاملہ ختم کروادیا۔خاتون نے دوبارہ انکوائری کی درخواست کی جو آڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشنز کو مارک کی۔ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشنز نے تمام انکوائری مکمل کرکے ڈی ایس پی حسن عزیز کوغلطی کا مرتکب قرار دے دیا۔ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشنز نے حسن عزیز کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارشات آئی جی پنجاب کو بھجوادیں۔
حسن عزیز کی نوکری کے حوالے سے فیصلہ آئی جی پنجاب اردلی روم میں کریں گے۔