پیرس اولمپکس : جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم آج ان ایکشن ہوں گے

 پیرس اولمپکس : جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم آج ان ایکشن ہوں گے

پیرس: پیرس اولمپکس میں میڈل کیلئے  جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم آج ان ایکشن ہوں گے۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل آج پاکستانی وقت کیمطابق رات گیارہ بج کر 25 منٹ پر ہورہا ہے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس تین، تین بار جیولین پھینکیں گے، تین باریوں کے بعد 8 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس مزید تین باریاں لیں گے، مجموعی چھ باریوں میں سب سے بہتر تھرو پلیئر کی حتمی تھرو قرار پائے گی.

خیال رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم سٹارٹ لسٹ میں ارشد ندیم چوتھے نمبر پر ہیں,  86.59 کے سیزن بیسٹ کے ساتھ فیلڈ پر اتریں گے، فائنل میں شامل چار کھلاڑیوں کی سیزن بیسٹ تھرو ارشد سے بہتر ہے۔ 

بھارت کے نیرج چوپڑا کی سیزن بیسٹ 89.34 میٹر جبکہ جیکب ویڈلیخ کی سیزن بیسٹ 88.65 ہے۔ گرینیڈا کے اینڈریسن پیٹرز کی سیزن بیسٹ 88.63 ہے جبکہ جرمنی کے جولین ویبر کی سیزن بیسٹ 88.37 ہے۔

فائنل میں شامل 12 کھلاڑیوں میں سے پانچ کھلاڑی 90 میٹر سے طویل تھرو کا پرسنل بیسٹ رکھتے ہیں۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی تھی، نیرج چوپڑا 89.34 میٹر، پیٹرز اینڈرسن 88.63 میٹر اور جولین ویبر 87.76 میٹرز کی تھرو کے ساتھ فائنل میں آئے ہیں۔پیرس اولمپکس کا میڈل جیتنے کےلیے ارشد ندیم کو ان تمام سے بہتر تھرو پھینکنا ہوگی۔

ایک ویڈیو میں ارشد ندیم نے قوم سے کامیابی کے لیے دعا ؤں کی اپیل کی ہے ، انہوں نے کہا کہ آپ کی دعاؤں سے اللہ نے مجھے عزت بخشی، آپ سب کی دعاؤں کا بے حد شکریہ،  میں نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو میں فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، اور یہ آپ سب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلے ہی تھرو میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ارشد ندیم نے مزید کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کے لیے میڈل لاسکوں۔

مصنف کے بارے میں