بھارت کی ونیش پھوگاٹ نے ناکامی کےبعدامیدچھوڑ دی،ریسلنگ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کی ونیش پھوگاٹ نے ناکامی کےبعدامیدچھوڑ دی،ریسلنگ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

پیرس : اولمپکس 2024 سے وزن کے باعث ڈس کوالیفائی ہونے والی بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انہو ں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئےپیرس اولمپکس کے فائنل میں پہنچ کر ڈس کوالیفائی ہونے پر اپنی قوم سے معذرت کرلی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں کُشتی جیت گئی، میں ہار گئی، مجھے معاف کردیں‘۔قوم کی ان سے وابستہ امیدیں ٹوٹنے پر انہوں نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ کے خواب اور میری ہمت سب ٹوٹ چکے ہیں، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں ہے، الوداع ریسلنگ 2001 سے 2024 تک کا سفر یہاں ختم ہوا‘۔

ونیش پھوگاٹ نے اپنے پیغام کے آخر میں مزید لکھا کہ 'میں آپ سب کی مقروض ہوں، مجھے معاف کریں'۔



یا د رہے کہ ونیش پھوگاٹ کواوور ویٹ ہونے کی وجہ سے فائنل سے قبل ڈس کوالیفائی کردیا گیا تھا، بھارت کی اسٹار ریسلر  کو محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے مقابلے کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔ 

یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ  کے قوانین کے مطابق اگر کوئی ایتھلیٹ مطلوبہ وزن  کم کرنے  یا اس کیٹیگری  پر پورا اترنے میں ناکام رہتا ہے تو  اسے مقابلے سے باہر کر دیا جاتا ہے  ۔ اس سب کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی نے  پھوگاٹ کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کا فخر  قرار دیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں