الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اب باقاعدہ قانون بن گیا

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اب باقاعدہ قانون بن گیا

اسلام آباد: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ قانون بن گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےالیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔

واضح  رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پرگزشتہ روز  دستخط کیے تھے۔

یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل دو روز قبل قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔


دوسری جانب گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں