مہنگی بجلی ، اضافی ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چودھویں روز میں داخل

مہنگی بجلی ، اضافی ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چودھویں روز میں داخل

راولپنڈی: مہنگی بجلی اور تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکسوں کے خلاف لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا چودھویں روز میں داخل ہوگیا۔جماعت اسلامی کی جانب سے آج مطالبات کے حق میں مری روڈ پر مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج 14 واں روز ہے، دھرنے کے شرکاء نے نماز فجر پنڈال میں ادا کی جس کے بعد معمول کے مطابق شرکاء کیلئے حلوے اور نان کے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

دوسری جانب حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بات چیت کا پانچواں دور آج شام ہوگا۔ وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کافی چیزوں پر اتفاق ہوگیا ہے، کافی چیزوں پر اتفاق ہونا ہے۔

جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومتی مسودے پر حافظ نعیم الرحمان سے مشاورت کے بعد جواب دینے کاعندیہ دے دیا جبکہ حکومتی کمیٹی کی استدعا پرلیاقت بلوچ نے مذاکرات جاری رہنے تک مارچ کو مری روڈ تک محدود رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ 

مصنف کے بارے میں