بنگلہ دیش: عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس   پیرس  سے ڈھاکہ پہنچ گئے

بنگلہ دیش: عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس   پیرس  سے ڈھاکہ پہنچ گئے

ڈھاکہ: نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھانے کے لیے پیرس سے واپس وطن پہنچ گئے۔

ایمریٹس کی ایک پرواز (EK-582) یونس کو لے کر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ ایئرپورٹ پر آرمی چیف جنرل وقار الزمان، اعلیٰ حکام، طلبہ رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ وہ براہ راست وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ بنگ بھن جائیں گے۔

عبوری حکومت ایک مخصوص مدت تک ملک کی قیادت کرے گی اور منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے لئے صاف شفاف انتخابات کی نگرانی کرے گی۔ صدر محمد شہاب الدین نئی حکومت سے عہدے کا حلف لیں گے۔  بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے لئے کابینہ کے ناموں کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔

خیال رہے کہ بدھ کو آرمی چیف نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب شام کو تقریباً 400 معززین کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ عبوری حکومت کے پاس فی الحال 15 ارکان ہوسکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان کے ناموں اور حکومت کی ممکنہ مدت کا انکشاف نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں