تہران:ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد ایران نےعالمی ایئرلائنزکو اپنی فضائی حدودسےگریز کی ہدایت کردی۔
مصر کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایئرلائنز سے کہا ہے کہ وہ ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کریں، اسکی وجہ فوجی مشقیں بتائی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نےمغربی حصےکی فضائی حدودسےگریزکانہیں کہا۔
یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا تھا کہ کہتے اسماعیل ہنیہ کےخون کابدلہ لیناایران کافرض ہے۔ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر، ایران مناسب جواب کاحق رکھتاہے۔
آرمی چیف ایران نے کہا کہ اسرائیل کو لازماً فیصلہ کن جواب دیاجائےگا، ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے کہا کہ صرف قانونی دفاع ہی اسرائیل کو مزیدجارحیت سےروک سکتاہے۔ ایرانی کی جانب سےاقدام مناسب وقت اورمتناسب اندازسےکیاجائےگا۔