وزیر اعظم شہبا زشریف    کا توشہ خانہ کے تحائف نیلام کرنے کا اعلان 

09:52 PM, 8 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبا زشریف   نے  توشہ خانہ میں پڑے  تمام تحائف نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پی بی اے، اے پی این ایس اور سی پی این اے کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے توشہ خانہ میں پڑے  تمام تحائف نیلام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کی آمدنی یتیم اور بے سہارا بچے بچیوں کو دی جائے گی۔ میرا خیال ہےکہ یہ  ان کا حق  ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب اقتدار ملا تو حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا آج خود جیل میں  ہے۔ بدقسمتی سے چار سالہ دور میں ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ  سابق دور میں تکبر اور غرور نے ملک کو گھیرا ہوا تھا۔دوست ممالک کے ساتھ گزشتہ چار سال میں تعلقات کو خراب کیا گیا۔معاشرے میں اتنازہر گھول دیا گیا کہ صاف کرنا مشکل ہے۔گزشتہ 15ماہ میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ چور ڈاکو کے بیانئے نے ملک میں ہر طرف تباہی پھیلا دی۔سیلاب، مہنگائی اور معاشی حالات جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔اجتماعی کاوشوں سے ملک کو دوبارہ راستے پر لانا ہوگا۔پاکستان کی تقدیر کو بدلنا ہے، قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہے۔

ریاست اور رعایا کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے۔غربت ختم کرنے کے لیے وقت کے  تقاضوں کے مطابق منصوبوں کا اجرا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں