لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے وکلا سے میٹنگ میں کہا کہ مجھے نہیں پتہ مجھے یہاں سے نکالو۔
سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا سے میٹنگ میں کہاکہ مجھے نہیں پتہ مجھے یہاں سے نکالو۔
سینئر صحافی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں رات بھر جاگتے ہیں اور سوتے نہیں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں۔
سینئر صحافی نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ انہیں ہر حالت میں جیل سے باہر نکالنے کے اقدامات کریں وہ یہاں نہیں رہنا چاہتے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس کے سلسلے میں گرفتار کیاگیا ہے اور اٹک جیل میں ہیں۔