اگلا وزیر اعظم ن لیگ کا ہوگا، کراچی سے ایم کیو ایم 16 سیٹیں حاصل کرے گی: وفاقی وزیر امین الحق

اگلا وزیر اعظم ن لیگ کا ہوگا، کراچی سے ایم کیو ایم 16 سیٹیں حاصل کرے گی: وفاقی وزیر امین الحق

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ اگلا وزیر اعظم ن لیگ سے نظر آرہا ہے ۔ آئندہ سال فروری یا مارچ میں انتخابات ہوں گے۔ کراچی سے ایم کیو ایم  16 سیٹیں حاصل کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سید امین الحق نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ  ایم کیو ایم 2018 میں چھینی گئی سیٹیں واپس حاصل کرے گی۔ ایم کیو ایم کراچی سے 15 سے 16 قومی اسمبلی کی سیٹس نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ 10 تاریخ کو نگران وزیر اعظم کا نام دیا جانے جانے کا امکان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کل وزیر اعظم شہباز شریف کی اتحادی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔فروری سے مارچ تک عام انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں۔صدر عارف علوی کا ٹینیور مکمل ہونے پر چلے جائیں گے۔چیئرمین سینیٹ کا ٹینیور مکمل ہونے سے پہلے الیکشن کرائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے جائیں گے۔ایم کیو ایم کے تمام گروپس کا آپس میں اتحاد ہوچکا ہے۔ایم کیو ایم نے مردم شماری کے معاملات کامیابی کے ساتھ طے کیے۔اب ایم کیو ایم سے کراچی کے عوام مطمئن نظر آرہے ہیں۔ ایم کیو ایم تنظیمی سیٹ اپ ختم کردیا گیا تھا۔کراچی میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کے دفاتر کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں