سٹاک ہوم : شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے سویڈن اور ناروے نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ سویڈن اور ناروے میں بارشوں کی وجہ سے گذشتہ دنوں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے واقعات بھی ہوئے تھے اور سڑکیں زیر آب تھیں۔حکام نے تنبیہ کی تھی کی تھی بارشوں کے موسم میں احتیاط کی جائے اور غیر ضروری سفر سے گریز کیاجائے ۔
سویڈش اور ناروے کے ماہرین موسمیات نے اس ہفتے کئی دنوں پر محیط ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔محکمہ موسمیا ت کے مطابق اگلے کچھ دنوں میں شدید بارشوں کا الرٹ ہے اسی وجہ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ممکنہ طور پر ناروے میں 25 سالوں میں اور سویڈن میں 50 سالوں کی ریکارڈ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
کچھ روز قبل مشرقی سویڈن میں 100 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی کیونکہ بارش نے ریلوے کے پشتے کو جزوی طور پر بہا دیاتھا۔ ناروے نے کچھ ٹرین سروسز کو معطل کر دیا ہے اور متعدد آؤٹ ڈور فٹ بال میچوں کو ملتوی کیاگیا ہے