برطانیہ ٹرائیتھلون ،مقابلے کے بعد 57 تیراک بیمار ہو گئے

برطانیہ ٹرائیتھلون ،مقابلے کے بعد 57 تیراک بیمار ہو گئے

ڈرہم : برطانیہ ٹرائیتھلون  کے مقابلے کے بعد 57 تیراک بیمار ہو گئے۔سنڈر لینڈ (ڈرہم  ) میں یوکے ورلڈ ٹرائیتھلون چیمپئن شپ کا اہتمام کیاگیاتھا۔ اس میں لگ بھگ دوہزار تیراکوں نے حصہ لیا تھا۔ انگلینڈ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہےکہ  اس مقابلے میں حصہ لینے والے57 تیراک بیمار ہوگئے۔  معمول کے ٹیسٹوں میں پانی میں ای کولی بیکڑیا کی زیادہ مقدار پائی گئی۔

محکمہ صحت  یوکے  کے مطابق، ورلڈ ٹرائیتھلون چیمپئن شپ سیریز  میں  جو 57  لوگ بیمار ہوئے ہیں  وہ ڈائریا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کو اس وجہ سے متلی کی کیفیت بھی ہے۔انگلینڈ کے محکمہ صحت کے مطابق ان کی بیماری کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہے تاکہ بیماری کی صحیح وجہ کا اندازہ لگایاجاسکتے۔ اس ضمن میں  متاثرہ مریضوں سے بھی پوچھ  گچھ ہوگی تاکہ وہ وجوہات بتاسکیں۔

لیکن برٹش ٹرائتھلون، جو کہ برطانیہ کے ٹرائتھلون کی ایک گورننگ باڈی  کا کہاہے کہ ان  ٹیسٹ کے نتائج شائع کیے گئے تھے تاہم مزید ٹیسٹ ہوں گے ۔اس  بارے میں ا یک آسٹریلوی ٹرائیتھلیٹ کاکہنا ہے کہ  وہ اس مقابلے کے بعد طبیعت میں گرانی محسوس کررہے ہیں۔ان کے مطابق تیراکی کے مقابلے کو منسوخ  ہوجانا چاہئے تھا۔ 

مصنف کے بارے میں