عمران خان کی سزا معاف کردیں : صدر عارف علوی پر شدید دباؤ

12:30 PM, 8 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سینئر صحافی افتخار احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ  صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پر شدید دباؤ ہے کہ عمران خان کی سزا معاف کردی جائے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر پاکستان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر اس بات کا شدید دباؤ ہے کہ وہ عمران خان کی قید کو معاف کر دیں۔

https://twitter.com/jawabdeyh/status/1688766857514504193

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا ہونے پر پر ہفتے کے روز عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں